ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت آج ختم ہو رہی ہے

وفاقی حکومت کی جانب سے اثاثے ظاہر کرنے کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت آج 3 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کے مطابق حالیہ اسکیم سے اب تک 50 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع ہوچکا ہے۔

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت میں توسیع نہیں ہوگی، ایف بی آر

حکام کا کہنا ہے کہ ایک لاکھ 20 ہزار افراد نے اپنے اثاثے ظاہر کر دیئے ہیں جبکہ آج رات تک ڈکلیئریشن کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم میں دوسری بار توسیع کی گئی تھی جو کہ آج 3 جولائی کو ختم ہو جائے گی۔

عالمی مالیاتی ادارہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیموں کے حق میں نہیں، نمائندہ آئی ایم ایف

اس سے قبل اسکیم کی آخری تاریخ 30 جون تھی جس میں تین دن کا اضافہ کیا گیا تھا۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ 3 جولائی تک بے نامی اثاثے ظاہر کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف ٹیکس ایمنسٹی اسکیموں کی مخالفت کر چکا ہے کیونکہ انکے مطابق اسطرح کی اسکیموں سے ٹیکس دہندگان کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے اور فوائد مختصر مدت کیلئے ہوتے ہیں جبکہ تجربے سے ثابت ہوا ہے کہ ایمنسٹی اسکیمیں مہنگی پڑتی ہیں۔

pakistan economy

IMF loan

tax amnesty scheme

Tabool ads will show in this div