امریکا نے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرکے کلعدم قرار دے دیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے بلوچ لبریشن آرمی کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا جبکہ جند اللہ کا نام بھی امریکی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ جنداللہ نے سال 2012 میں جیش العدل کا نام استعمال کرنا شروع کیا ۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کی جانب سے گزشتہ سال پاکستان میں کئی دہشت گرد حملے کیے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق بی ایل اے نے اگست 2018 میں بلوچستان میں چینی انجینئرز کو نشانہ بنایاتھا جبکہ  نومبر 2018 میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملہ کیا اور بی ایل اے نے مئی 2019 میں گوادر پر ایک ہوٹل پر حملہ کیا ۔

USA

BLA

terrorist group

Tabool ads will show in this div