کراچی میں کانگو الرٹ جاری، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

Jul 02, 2019

 

کراچی میونسپل کارپوریشن نے شہر میں کانگو الرٹ جاری کردیا، وائرس سے بچاؤ کیلئے شہريوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

عيدالاضحیٰ سے قبل کے ايم سی کے ڈائريکٹر ہيلتھ نے کانگو وائرس سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔

شہریوں کو ہدايات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مويشی منڈی جاتے ہوئے شہری ہاتھوں اور چہرے کو ڈھانپ کر رکھيں، ہلکے رنگ اور پوری آستين کے کپڑے پہنيں اور جانوروں کے زيادہ قريب نہ جائيں۔

واضح رہے کہ کانگو وائرس جانوروں کی جلد پر موجود ایک کیڑے کے کاٹنے سے پھیلتا ہے، عید الاضحیٰ کے موقع پر شہر کے اطراف مویشی منڈیاں لگائی جاتی ہیں، لوگ قربانی کیلئے جانور اپنے گھروں پر لاتے ہیں، جس سے یہ بیماری پھیلنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

 

RED ALERT

EID UL AZHA

Tabool ads will show in this div