حج2019 کی تیسری قرعہ اندازی،4 ہزار سے زائد خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

حج دو ہزار انیس کی تیسری قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہوگیا، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق کامیاب ہونے والے چار ہزار سے زائد درخواست گزاروں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کردیا گیا ہے ۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہونے والی تیسری حج قرعہ اندازی میں چار ہزار تین سو سولہ درخواست گزار کامیاب قرار پائے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمد نے قرعہ اندازی کا عمل مکمل کیا۔

رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ تئیس ہزار تین سو سولہ عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

کامیاب درخواست گزار دس جولائی تک بینکوں میں رقم جمع کرواسکتے ہیں۔

اس سے قبل دوسری قرعہ اندازی میں گذشتہ پانچ کے دوران مسلسل ناکام رہنے والے دو ہزار 23 درخواست گزار بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیے گئے ہیں۔

حکومت پاکستان نے حج آپریشن کا شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت پہلی پرواز 5 جولائی کو باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور سے اڑان بھرے گی جبکہ آپریشن 5 اگست تک جاری رہے گی۔

اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے، ایئربلیو اور سعودی ایئرلائنز کے ذریعے عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

 

balloting

Hajj2019

third phase

Tabool ads will show in this div