کوئٹہ، سی این جی کی قیمت میں فی کلو 20 روپے اضافہ، شہری پریشان

کوئٹہ کے شہریوں نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا۔ کہتے ہیں وفاقی حکومت کے فیصلے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

بلوچستان ریجن میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافے پر کوئٹہ کے شہری مایوس ہو گئے۔

کوئٹہ میں 20 روپے اضافے کے بعد سی این جی کی قیمت 132 روپے فی کلو تک پہنچنے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اور عام آدمی پر انتہائی منفی اثر پڑے گا۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے وفاقی حکومت سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

سی این جی اسٹیشن مالکان نے بھی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مہنگائی کا یہ سلسلہ برقرار رہا تو وہ اسٹیشن بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

PRICE

Tabool ads will show in this div