پاکستان لارڈز میں بنگلادیش کے خلاف مقابلے کی تیاریوں کا آغاز آج سے کرے گا

Jul 02, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/07/Pak-Practice-PKG-02-07-Kami.mp4"][/video]

آئی سی سی ورلڈ کپ ميں پاکستان اپنا آخری ليگ ميچ لارڈز میں جمعہ کو بنگلہ ديش کيخلاف کھيلے گا۔ اہم میچ کی تیاریوں کا آغاز آج سے ہوگا۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 ميں پاکستان کو جمعہ کو اہم میچ کھیلنا ہے۔ سيمی فائنل ميں جانے کے لیے پاکستان کو بنگلادیش کی ٹیم کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگی۔

پوائنٹس ٹيبل پر پاکستان 9 پوائنٹس کيساتھ پانچويں نمبر پرموجود ہے۔ بنگلہ ديش کے خلاف میچ کے لیئے ٹیم منجمنٹ حکمت عملي بنانے ميں مصروف ہے۔

ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ضرور پہنچے گا،ظہیر عباس

پاکستان ٹیم آج سے تياريوں کا آغاز کرے گے۔ اس دوران فيلڈنگ، بيٹنگ اور بولنگ کي مشقيں ہونگي۔

آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی بڑھادی

پاکستان اوربنگلہ ديش جمعہ کو لارڈز ميں مد مقابل آئيں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے  شروع ہوگا۔

ورلڈ کپ، سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے گرین شرٹس کے کتنے امکان؟

دونوں ٹيموں کے درميان اب تک 36 ون ڈے کھيلے گئے۔ پاکستان کو 31 میچوں میں کامیابی ملی جبکہ بنگلہ ديش نے صرف 5 ميں فتح حاصل کی۔

Tabool ads will show in this div