ورلڈ کپ : سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 23 رنز سے ہرادیا، کیریبئن ٹیم 339 رنز ہدف کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 315 رنز بناسکی، پورن کی سنچری بھی رائیگاں گئی۔

سری لنکا کے 339 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 315 رنز بناسکی۔

چیسٹر لی اسٹریٹ کے ریور سائڈ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

 سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز کرونارتھنے اور کوشل پریرا نے کیا، دونوں اوپنرز نے 93 رنز کی شراکت قائم کی تاہم کرونارتھنے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کوشل پریرا نے 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ رن آؤٹ ہوگئے۔

اویشکا فرنانڈو نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کرنے کے بعد 104 رنز پر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کوشال مینڈس 39 اور سابق کپتان اینجلا میتھیوس 26 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے۔ تھریمانے نے بھی 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 2، اوشانے تھومس، شیلڈن کوٹریل، فابیان ایلن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں ٹیمیں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکی ہیں اور میچ کا نتیجہ سیمی فائنل کی دوڑ میں شامل ٹیموں پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

 

ENGLAND

West Indies

world cup 2019

CWC2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div