سندھ ، بلوچستان اور خيبرپختونخوا ميں سی این جی مہنگی ہوگئی

Jul 01, 2019

سندھ ، بلوچستان اور خيبرپختونخوا ميں سی این جی کی قیمتوں میں بائيس روپے تک اضافہ ہوگيا،حکومت کي جانب سے گيس کي قيمتيں بڑھانے اور سيلز ٹيکس لگانے کے باعث سي اين جي مہنگي کي گئي ہے۔

گاڑياں اب پرانے خرچے پر نہيں چليں گي کیونکہ نئے بجٹ کے اثرات کے باعث ملک کے تين صوبوں ميں سي اين جي کي قيمتيں بڑھ گئيں۔

سندھ بھر ميں سي اين جي بائيس روپے مہنگي ہونے کے بعد ايک سو پچيس روپے کلو ہوگئي۔

خيبر پختونخوا اور بلوچستان ميں بھي بيس روپے اضافہ ہوا جس کے بعد پشاور ميں سي اين جي ايک سو اڑتيس اور کوئٹہ ميں ايک سو بتيس روپے في کلو مل رہي ہے ۔

حکومت نے سي اين جي پر في ايم ايم بي ٹي يو تين سو تين روپے بڑھائے تھے جس کا نوٹيفکيشن بھي جاري ہوچکا ہے جبکہ سيلز ٹيکس ميں بھي پونے تين روپے في کلو اضافہ کيا گيا ۔

اوگرا کي سمري ملنے پر حکومت نے پيٹروليم مصنوعات مہنگي نہ کرنے کا اعلان کيا تھا۔

KPK

Tabool ads will show in this div