پاکستان ریلویز نے ٹرینوں کے کرایوں میں 600 روپے تک اضافہ کردیا

پاکستان ریلویز نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 100 سے 600 روپے تک اضافہ کردیا، جس کا اطلاق فوری طور پر (یکم جولائی سے)  ہوگا۔

پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اکانومی کلاس کے ٹکٹوں کے کرایوں میں 100 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گرین لائن کا کراچی سے لاہور کا کرایہ 450 روپے اضافے کے بعد 6500 سے بڑھ کر 6950 روپے ہوگیا، پاک بزنس ایکسپریس کا اکانومی کلاس کا کرایہ 1750 سے بڑھا کر 1850 روپے جبکہ اے سی سلیپر کا کرایہ 500 روپے اضافے کے بعد 6500 سے بڑھ 7000 ہزار روپے ہوگیا ہے۔

مزید جانیے : حکومت نے سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

قیمتوں میں اضافے کے بعد لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین اے سی سلیپر کے کرایے میں 500 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یکطرفہ کرایہ 6700 سے 7200 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 100 روپے اضافے سے 1800 سے بڑھ کر 1900 روپے ہوگیا۔

پاکستان ریلویز کے مطابق جعفر ایکسپریس کا اے سی سلیپر کا کرایہ 6500 سے بڑھا کر 7000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 1850 سے بڑھا کر 1950 روپے کر دیا گیا جبکہ تیزگام ایکسپریس اے سی سلیپر کا کرایہ بھی 500 روپے بڑھا کر 7650 روپے کردیا گیا، اکانومی کلاس کا کرایہ 1650 سے بڑھا کر 1750 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد سے اسکردو کیلئے 320 روپے کا فضائی ٹکٹ

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ خیبر میل کے اے سی سلیپر کرائے میں سب سے زیادہ 600 روپے اضافہ کیا گیا ہے جو 7700 سے بڑھ کر 8300 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 100 روپے بڑھنے کے بعد 1800 روپے ہوگیا۔

کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس کے کرائے میں بھی اضافہ کردیا گیا، اے سی اسٹینڈرڈ کا نیا کرایہ 200 روپے اضافے کے بعد  3000 روپے ہوگیا جبکہ راولپنڈی جانے والی ریل کار کا کرایہ 400 سے بڑھا کر 500 روپے کر دیا گیا۔ پاکستان ریلویز کے مطابق گرین لائن اور  جناح ایکسپریس میں چھوٹے بچوں کا کرایہ 50 فیصد کر دیا گیا، جس میں کھانا بھی شامل ہے۔

PTI

PAKISTAN RAILWAYS

railway fares

passenger trains

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div