ملتان میں داماد نے سُسر سے جھگڑے کے بعد 9 افراد کو قتل کر دیا

سعودي عرب سے دو روز قبل ملتان آنے والے اجمل نامي شخص نے سُسر سے جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور بچوں سمیت 9 افراد کو قتل کر دیا۔

واقعہ حسن آباد میں خانیوال روڈ کے قریب ایک گھر میں پیش جہاں اجمل کا اپنے سُسر سے جھگڑا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد فائرنگ سے جاں بحق اور 5 جھلس کر دم توڑ گئے۔

ملزم اجمل کو بيوي کِرن کے کردارپر شک تھا۔ ملزم اپنے باپ ظفر اور بھائي اشمل کے ساتھ مل کر گھر میں داخل ہوا اور اپني بيوی، ساس اور دو سالیوں کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ واقعے میں سُسر اور سالہ بھی زخمی ہوا۔

ملزم نے فائرنگ کے بعد گھر کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں تین بچوں سمیت پانچ افراد جھلس کر دم توڑ گئے۔ واقعے میں 8 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص کی موت اسپتال میں ہوئی۔

عيني شاہدین کے مطابق آگ کے بلند ہوتے شعلے ديکھ کر ہم يہاں پہنچے تو ملزم اجمل فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے پڑوس کي خاتون اور بچہ بھي زخمي ہوا۔

سي پي او ملتان عمران محمود کے مطابق ملزم اجمل اور اس کے باپ کو گرفتار کرليا ہے جبکہ واردات ميں شامل ملزم کا بھائي تاحال فرار ہے جس کي گرفتاري کےلئے چھاپے مارے جا رہے ہيں۔

ملزم اجمل سعودي عرب ميں درزي کا کام کرتا ہے جو کہ دو دن پہلے ہي پاکستان آيا تھا۔

Tabool ads will show in this div