خضدار میں دو مسافر بسوں میں تصادم، تین افراد جاں بحق

خضدار کي قومي شاہراہ پر دو مسافر بسوں ميں تصادم کے نتیجے میں دو ڈرائیورز سمیت تین افراد جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

مسافر بسوں میں تصادم کا واقعہ گزشتہ رات 2 بجے پیش آیا۔ حادثے میں دونوں بسوں ميں آگ لگ گئي جس کي اطلاع ملتے ہي فائربريگيڈ کي دو گاڑيوں نے موقع پر پہنچ کر امدادي کارروائياں شروع کر ديں۔

تقریبا ايک گھنٹے کي جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاليا گيا۔ حادثے ميں ايک شخص جھلس کر جاں بحق ہوا۔

ريسکيو کے مطابق جاں بحق ہونے والے دو افراد ڈرائيور تھے۔ زخميوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خضدار منتقل کر ديا گيا جہاں ان کي حالت خطرے سے باہر ہے۔

KHUZDAR

buses accident

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div