چارسدہ میں دکان کے تنازع پر رشتہ داروں کے ہاتھوں 2 سگے بھائی قتل

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں جرگہ کے دوران فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق اور دو رشتے دار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے فاروق اعظم چوک میں ایک دکان ہے جس پر ماموں زاد اور پھوپھی زاد بھائیوں میں تنازع چل رہا تھا۔ پیر کو اس تنازع کے حل کیلئے جرگہ بیٹھا کہ ماموں زاد بھائیوں نے مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔
واقعہ میں الیاس اور اقبال نامی دو بھائی موقع پر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ فائرنگ کے بعد ماموں زاد بھائی فرار ہوگئے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔
تبولا
Tabool ads will show in this div