صوابی میں باپ نے بیٹے کو قتل اور بیٹی کو آگ لگادی

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Swabi-Son-Murder-Pkg-30-06-Shiraz.mp4"][/video]

صوابی کی تحصیل ٹوپی میں افغان مہاجر کیمپ میں باپ نے سات سالہ بیٹے کو قتل اور دس سال کی بیٹی کو آگ لگا دی۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عزیز اللہ نے لاٹھیوں سے تشدد کرکے اپنے 7 سالہ بیٹے ذیشان کو موت کے گھاٹ اتارا اور پھر 10 سالہ معصوم بیٹی کو بھی تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

مقامی افراد نے ذیشان کی لاش اور زخمی صائمہ کو اسپتال منتقل کیا اور اور ملزم کی فوری گرفتاری کے لیےاحتجاج کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متلق حقائق ملزم کی گرفتاری پر ہی سامنےآئیں گے۔ بچوں کےچچا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب آج ہی نوشہرہ میں باپ نے اپنے بھائی اور دوسرے بیٹوں کے ساتھ ملکر اپنی ہی اولاد خواجہ سرا کو قتل کیا ہے۔ پولیس نے ملزم باپ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

SWABI

Tabool ads will show in this div