چوہڑجمالی میں اسکول کی مرمت نہ ہونے پر اساتذہ اور والدین کا احتجاج

چوہڑجمالی میں مراد علی مرگھل پرائمری اسکول کی مرمت کا کام مکمل نہ ہونے کے خلاف اساتذہ اور والدین نے احتجاج کیا،ٹھیکیدار اور محکمہ ایجوکیشن ورکس کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔

چوہڑجمالی کی مراد علی مر گھل پرائمری اسکول کا تعمیراتی کام مکمل نہ ہونے اور کام ادھوراچھوڑکر ٹھیکیدار کے غائب ہوجانے کے خلاف اساتذہ اور والدین نے اسکول ہیڈ ماسٹر سید اکبر شاہ بخاری کی قیادت میں احتجاج کیا۔

اس موقع پر ٹھیکیدار اور محکمہ ایجوکیشن سجاول کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن حکام اور ٹھیکیدار نے ملی بھگت کرکےاسکول کی تعمیراتی کام کے لئے آنے والی 38 لاکھ روپے کی رقم میں کرپشن کی ہے،ایک جانب ناقص کام کیا گیا ہے تو دوسری جانب بقایا کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکیدار غائب ہوچکا ہے۔

انہوں نے وزیر تعلیم سندھ اور دیگر حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Chohar Jamali

Murad ali marghal primary school

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div