ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ضرور پہنچے گا،ظہیر عباس

آئی سی سی کے سابق صدر ظہیرعباس کو اُمید ہے کہ پاکستان سیمی فائنل میں ضرور پہنچے گا۔

سماء سے گفتگو ميں ظہیر عباس نے کہا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ بھارت سے دوبارہ مقابلہ ہوگا، انشاء اللہ پاکستان سیمی فائنل میں جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ جب پاکستان کی ٹیم چل رہی ہو تو تماشائیوں بھرپور سپورٹ کرتے ہیں،پاکستان کا افغانستان کے خلاف اچھا میچ تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے،ہر ٹیم کو شکست دینا اہم ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش ٹیم کی بیٹنگ اچھی ہے،اس کو زیادہ رنز اسکور نہیں کرنے دیں گے۔

world cup 2019

Tabool ads will show in this div