تازہ ترین

مریم نواز نے شہباز شریف سے پارٹی اچک لی ہے،فواد چوہدری

Jun 30, 2019

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Fawad-Ch-pc-isb-30-06.mp4"][/video]

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن میں شہباز شریف نہیں، مریم نواز کا بیانیہ چل رہا ہے، یہ وہ جہاندیدہ سیاست دان ہیں، جنہوں نے پہلے اپنے والد کو سیاست سے نکلوایا اور پھر جیل بھجوایا، شہباز شریف کو پارٹی میں کوئی نہیں پوچھتا ہے، ان کی حیثیت رفیق تارڑ جیسی ہوگئی ہے۔

کہنے کو وفاقی وزیر فواد چوہدری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر ہیں، تاہم کسی بھی پریس کانفرنس میں وزارت سے زیادہ سیاست پر بات کرنا ان کا خاصا ہے۔ اتوار کے روز اسلام آباد میں ہونے والے پریس کانفرنس کے دوران بھی کچھ ایسا ہی ہوا، جہاں انہوں نے فقط چند جملے اپنی وزارت اور تمام گفت گو سیاسی مخالفین کے خلاف کر ڈالی۔

سیاسی مخالفین اور چچا بھتیجی

سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے تمام کمیٹیوں سے استعفی دے دیا ہے، اب وہ صرف اپوزیشن لیڈر ہیں، جب بھی کوئی مسئلہ آتا ہے شہباز شریف بھاگ جاتے ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ مریم نے پارٹی پر جھپٹا مار لیا ہے، شہباز شریہف کو پارٹی میں کوئی پوچھتا ہی نہیں ہے، مریم نواز نے جب میثاق جمہوریت کو مسترد کیا تو خواجہ آصف بھی پاؤں میں پڑ گئے اور واپس پلٹ گئے، مریم نواز وہ جہاندیدہ خاتون ہیں جنہوں نے پہلے اپنے والد کو سیاست نکلوایا پھر جیل میں ڈلوایا۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو مریم نواز کی سیاست پر عمل کرتا ہے اس کا بیڑا غرق ہوجاتا ہے، آپ پوچھے کہ دانیال عزیز کہاں ہیں، طلال چوہدری کہاں ہیں؟ جس جس نے مریم کی بات مان کر سیاست کی اس نے اپنا بیڑا غرق کیا ہے، مخالفین کو یہ بات سمجھ نہیں آتی کہ سیاست ہمیشہ زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر کرنی پڑتی ہے، ہم نے انہیں سیلکٹڈ کھلا کر اپنا بجٹ منظور کرایا، شہباز اور بلاول بس سلیکٹڈ کے پیچھے پڑے ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کل 1500 کے مجمع  سے خطاب کر کے خوش ہوتے رہے، یہ لوگ چھانگا مانگا کی سیاست کرتے ہیں، ن لیگ میں گروپنگ ہو رہی جو ان کی اپنی قیادت کی وجہ سے ہے، کیوں کہ ان کے پاس کوئی لیڈر شپ نہیں، اس لیئے یہ ٹوٹ کر بکھر رہے ہیں، چچا بھتیجی آپس میں لڑ رہے ہیں، لوگوں کو اپنی سیاست بھی کرنی ہے اس لے لوگ پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں، جلد وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی فہرست سامنے آجائے گی۔

افغانستان میں پراجیکٹ

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے بتایا کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے برسلز میں ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جو صرف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق ہے، اس معاہدے کے تحت پاکستان کو نئے مواقع میسر آئیں گے۔ وزارت سے متعلق نئی پراجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان شہر قندھار میں ایک یونی ورسٹی بنا رہے ہیں، جب کہ معدنیات سے مالامال شہر اور افغان دارلحکومت کابل میں بھی ایک لیب پر کام جاری ہے۔

پاکستان اور ٹرمپ

پاکستان اور امریکا کے تعلقات سے متعلق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پاکستان، امریکا اور افغانستان کے تعلقات میں ایک بڑا بریک تھرو آیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا نہایت اہم ہے، وزیراعظم کا دورہ پاک امریکا تعلقات کا تعین کرے گا، اس دورے سے گیم چینجر صورت حال سامنے آئے گی، پہلا سال مشکل تھا، تاہم آگے آسانیاں آنے والی ہیں۔

قطری امداد

ٹیکس وصولی سے متعلق فواد چوہدری نے بتایا کہ 5000 ارب روپے کا ٹیکس وصولی کا ہدف رکھا ہے۔ انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قطر سے پاکستان کو 500ملین ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ہے، قطر سے رقم ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے، معیشت سے اچھی خبریں آ رہی ہیں۔ معیشت کا اصل چیلنج ٹیکس کلیکشن ہے، انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس سرکاری ادارہ نہیں، ادارے کو بہتر بنانے کیلئے اس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

MARYAM NAWAZ

PM IMRAN KHAN

Forward Bloc

Qatar Fund

Trump and Imran Khan

Tabool ads will show in this div