ورلڈ کپ کا ایک اور سنسنی خیز مقابلہ، پاکستان کے ہاتھوں افغانستان کو شکست

ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے شکست دیدی، عماد وسیم نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء کے اہم ترین میچ میں پاکستان نے افغانستان کی جانب سے دیا گیا 228 رنز کا ہدف صرف 2 گیندوں قبل 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں شروع سے ہی مشکلات کا سامنا رہا، فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے دوسری ہی گیند پر پویلین لوٹ گئے، فخر زمان اور بابر اعظم کے درمیان 72 رنز کی شراکت قائم ہوئی، امام 36 اور بابر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ورلڈ کپ : افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف

محمد حفیظ 19، حارث سہیل 27 اور کپتان سرفراز احمد 17 رنز بنا کر وکٹیں گنوا گئے، عماد وسیم اور شاداب خان کے درمیان 50 رنز کی قابل قدر شراکت قائم ہوئی، شاداب 11 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

 عماد وسیم نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے بھی شامل تھے، وہاب ریاض نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 9 گیندوں پر 15 رنز بنائے۔

عماد وسیم کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ویڈیو: افغانستان اور پاکستان کے ميچ کے دوران شائقين آپس ميں لڑ پڑے

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان اور محمد نبی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، راشد خان ایک شکار کر سکے، افغان ٹیم میگا ایونٹ میں تمام میچ ہار کر آخری پوزیشن پر ہے۔

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی یقینی بنانے کیلئے بنگلہ دیش کو بڑے مارجن سے شکست دینا ہوگا، تاہم اس کا انحصار بھی دیگر ٹیموں کی شکستوں سے جڑا ہوا ہے۔

مبارکبادیں

قومی کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان کے خلاف سنسنی سے بھرپور فتح پر وزیراعظم عمران خان نے بھی مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’افغانستان کیساتھ میچ کے دوران شدید دباؤ کی کیفیت میں حواس قابو میں رکھنے اور بالآخر جیت اپنے نام کرنے پر میں قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آج پاکستان اور اس سے قبل بھارت کیخلاف میدان میں نہایت تحمل اور ثابت قدمی آزمانے پر افغان کرکٹ ٹیم بھی خصوصی مبارکباد کی مستحق ہے‘‘۔

فواد چوہدری، وسیم اکرم، شعیب اختر سمیت کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات نے بھی پاکستان کی جیت پر مبارکباد دی ہے۔

CRICKET MATCH

new kit

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div