سیاست دانوں کی طرح جرنیلوں کا بھی احتساب ہونا چاہیے، رانا مشہود

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/SM-RANA-MASHOOD-INTERVEW-NEW-29-06.mp4"][/video]

رہنما ن ليگ رانا مشہود نے تہلکہ خيز دعويٰ کیا ہے کہ تین ماہ سے نامعلوم نمبروں سے باز رہنے کے پيغامات مل رہے تھے ۔

سماء کے نمائندہ خصوصي نعيم اشرف بٹ کو انٹر ويو کے دوران رہنما ن ليگ رانا مشہود نے کہا کہ وہ ڈرتے کسي سے نہيں ضمانت قبل از گرفتاري بھي نہيں کرائيں گے، جيل ميں ڈالنا ہے تو ڈال ديں ليکن نيب کو بے نقاب ضرور کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ سياست دانوں کي طرح جرنيلوں کا بھي احتساب ہونا چاہيے، فوج سے محبت ہے ليکن چند افراد پورے ادارے پر سواليہ نشان بنے ہوئے ہيں ہر جگہ ڈي جي آئي ايس پي آر کو آگے کرنا ٹھيک نہيں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ 3 ماہ سے نامعلوم نمبروں سے باز رہنے کے پيغامات مل رہے تھے، ميسجز ميں کہاگيا زيادہ آگےجاکرحکومت کےخلاف نہ بولو، ڈرتانہيں،اندرکرنا ہے تو کردو ليکن نيب کو ايکسپوز کروں گا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ فوادچوہدري سے اختلافات ہيں ليکن سويلين فيس کي بات درست کہي، ہر جگہ فوج کو لائيں گے توعوام حکومت کيساتھ اداروں کوبھي ديکھيں گے، ہوسکتا ہے ميرے انٹرويو کی وجہ سے شہباز شريف کو گرفتار کيا گيا ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جن کو گھوڑا سمجھ کرلائے تھے وہ خچر سے زيادہ بُرے ثابت ہوئے، بہت تماشا ہوگيا، ميری فیملی بہت پریشان ہوتی ہے، فیملی کي وجہ سے اب ميں لڑوں گا۔

یاد رہے کہ آج لاہور ائرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ن لیگ کے رہنما رانا مشہود کو پرواز سے آف لوڈ کردیا۔

دوسری جانب قومی احتساب بیورو نے ن لیگ کے رہنما اور سابق وزیر تعلیم و اسپورٹس پنجاب رانا مشہود کو پنجاب یوتھ فیسٹیول میں کرپشن کے الزام میں آٹھ جولائی کو لاہور آفس طلب کرلیا ہے۔

 

PTI

PML N

rana mashood

Tabool ads will show in this div