ورلڈ کپ : افغانستان کا پاکستان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف
ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف 9 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنا ڈالے، اصغر افغان اور نجیب اللہ زردان 42، 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، شاہین شاہ آفریدی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ورلڈ کپ 2019ء کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان کو جیت کیلئے 228 رنز کا ہدف دے ڈالا۔

افغانستان کی جانب سے کپتان اصغر افغان اور نجیب اللہ زردان 42، 42 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر ہے، رحمت شاہ 35، گلبدین نائب 15، حشمت اللہ شاہدی صفر، اکرام علی خیل 24، محمد نبی 16، راشد خان 8 اور حامد حسن ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، سمیع اللہ شنواری 19 اور مجیب الرحمان 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، عماد وسیم اور وہاب ریاض نے 2، 2 جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ میں شامل رہنے کیلئے افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ اپنا رن ریٹ بھی بہتر کرنا ہوگا۔