سجاول شہر میں گندگی کے ڈھیر،شہری اور تاجروں کا احتجاج

 

سجاول شہری اتحاد اور انجمن تاجران کی جانب سے ٹاؤن چیئرمین کی کرپشن اور شہر میں گندگی کے خلاف بھوک ہڑتال کیمپ قائم   کردیا گیا ہے۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ  شہر کے مسائل حل ہونے تک احتجاج کرتے رہیں گے۔

انجمن تاجران اور شہری اتحاد سجاول کی جانب سے پبلک پارک سجاول پر کیمپ لگا کر احتجاج کیا گیا۔شہری اتحاد رہنما یونس بھان،منیر میمن، اکرم میمن، ٹاؤن کمیٹی سجاول کے منتخب کونسلر نیاز میمن کی قیادت میں احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر میں گندگی کے ڈھیر لگے ہیں، صفائی کے فقدان کے باعث گٹر نالے ابل پڑے ہیں اور ٹاؤن چیئرمین اپنا رویہ درست کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کروڑوں روپے کا بجٹ کرپشن کی نذر ہورہا ہے، شہر کے مسائل حل ہونے تک احتجاج کرتے رہیں گے ۔

sajawal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div