بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے، فردوس عاشق
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بجٹ کی منظوری اپوزیشن کی شکست ہے، حکومت ملک اور قوم کے مفاد میں ہر قدم اٹھائے گی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزيراعظم کي معاون خصوصي برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے روشن مستقبل کے لئے جرات مندانہ فیصلے کررہی ہے، پاکستان کے روشن مستقبل کے لئے عوام کی جدوجہد رنگ لائے گی۔
معاون وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ خوشحال اور ترقی یافتہ پاکستان کی منزل کی طرف قدم ہے، حکومت عوام کی خوشحالی کا نصب العین حاصل کرکے رہے گي۔