سندھ کے سرکاری اسکولز کے ٹيچرز کا گرميوں کی چھٹياں بڑھانے کا مطالبہ

سندھ کے سرکاری اسکولز کے ٹيچرز نے گرميوں کی چھٹياں بڑھانے کا مطالبہ کرديا ہے۔

گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے صدر حاجی محمد اشرف خاصخیلی کی جانب سے  وزيرتعليم کو لکھے گئے خط ميں کہا گيا ہے کہ اندرون سندھ شديد گرمي ہے، سرکاری اسکولوں کی چھٹياں بڑھائي جائيں۔

خط میں اساتذہ کے اوقات ميں ايک گھنٹہ اضافے پر بھی اعتراض اٹھايا گیا ہے۔خط میں یہ بھی درج ہے کہ امتحانات کے دوران معطل اساتذہ کو بحال کيا جائے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بورڈ کی جانب سے فراہم کردہ مفت کتابوں کی تعداد پچھلے برس کے مقابلے میں 27 فیصد کم ہے۔

GSTA

Tabool ads will show in this div