ورلڈ کپ، کرکٹ شائقین پاک افغان میچ میں بھی 1992 کو لے ہی آئے

رواں سال آئی سی سی ورلڈ کپ کرکٹ شائقین کے لیے انتہائی دلچسپ ثابت ہو رہا ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی 1992 والی اورحالیہ کارکردگی میں انتہائی پراسرار مماثلت ہر طرف موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

گرین شرٹس آج پڑوسی ملک افغانستان کے خلاف میدان میں اتر رہے ہیں جو دوسرے پڑوسی اور کھیل کے میدان میں روایتی حریف بھارت کے مقابلے میں نسبتا کمزور ٹیم ہے۔ آج کا میچ سیمی فائنل میں رسائی کیلئے تو اہم ترین ہے ہی لیکن دلچسپی اس لحاظ سے بھی ہے کہ اب تک کے کھیلے جانے والے تمام میچز کا نتیجہ ہو بہو 1992 کے میچز جیسا رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اب تک 7 میچز کھیلے جن کے نتائج سے پہلے 1992 کا حوالہ لازمی دیا جاتا رہا، آج کا میچ افغانستان کے ساتھ ہے جو 1992 میں ورلڈ کپ کا حصہ نہیں تھی۔ لیکن آفرین ہے سوشل میڈیا صارفین کو جنہوں نے اس مسئلے کا حل بھی نکال لیا۔

ٹوئٹر پر اس حوالے سے دلچسپ ٹویٹس اور میمز خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

     

اس حوالے سے آئی سی سی نے بھی ٹویٹ کی۔

   

افغان کھلاڑیوں کو بڑے دلچسپ پیرائے میں وکٹیں بچانے کا مشورہ بھی دیا گیا۔

 

افغان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ اسٹیٹس سال 2017 میں دیا گیا جبکہ انہوں نے 2108 میں پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلا ۔

world cup 2019

1992 world cup

PakvAfg

Tabool ads will show in this div