کشیدگی میں اضافہ،امریکا نے اسٹیلتھ ایف22طیارے قطر پہنچا دیئے

امریکی وزارت دفاع نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل اسٹیلتھ طیارے قطر ایئر بیس پہنچا دیئے ہیں، تاہم ان کی تعداد خفیہ رکھی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق امریکا نے حالیہ کشیدگی کے بعد بہترین طیاروں پر مشتمل ایف 22 ریپٹرز کا بیڑہ دوحا پہنچا دیا ہے۔

 [iframe width="640" height="360" frameborder="0" scrolling="no" marginheight="0" marginwidth="0" src=" https://www.youtube.com/embed/aMcPK-cMWRo"]

طیاروں کو قطر ایئربیس العدید پر جمعرات کو پہنچایا گیا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی طیاروں کو امریکی فوج اور مفادات کے تحفظ کیلئے بھیجا گیا ہے۔

 

امریکی فوج نے ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد گزشتہ ماہ بھی 52′ جنگی طیاروں کے بعد ‘ایف 15’ اور ‘ایف 35’ جہاز بھی خلیجی ملکوں کےاڈوں پر پہنچا دیئے ہیں۔ یہ طیارے بھی قطر میں امریکی اڈے تک پہنچائے گئے تھے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قطری ایئربیس پر گزشتہ ماہ بھی بی52 بمبار طیاروں کو بلوایا گیا تھا۔ قطر آمد سے قبل طیاروں نے اسپین کے مورن ایئربیس پر بھی لینڈ کیا۔

اسٹیلتھ ٹیکنالوجی کے حامل ان طیاروں کو پہلی بار قطر ایئربیس پر تعینات کیا گیا ہے، تاہم سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اس بات کی واضاحت نہیں کی گئی کہ کتنی تعداد میں ان طیاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسپین کے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نو اسٹیلتھ طیاروں نے مورن ایئربیس پر لینڈ کیا، جن کا تعلق ورجینیا ایئر نیشنل گارڈز کی 192 ویں فائٹر ووننگ سے ہے، جو لینگلیے ایئربیس پر ہوتے ہیں۔

ان طیاروں نے قطر جانے سے قبل 25 اور 26 کے درمیان اسپین میں قیام کیا، بیس ذرائع کے مطابق جہاں سے صرف 6 طیاروں نے ہی اڑان بھری۔ ابتدائی معلومات کے مطابق فنی خرابی کے باعث تین طیارے ابتدا میں ہسپانوی بیس پر ہی رکے رہے۔

اس تصویر میں ان ایف 22 ریپٹر طیاروں کو قطری فضائی حدود میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

 

واضح رہے کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر تنازع میں شدت کے بعد ایران کو دباؤ میں لانے کے لیے خلیج فارس میں بی 52 بمبار سمیت متعدد طیارے اور جنگی بحری بیڑا اتارنے کے بعد اسالٹ شپ اور پیٹرائٹ میزائل دفاعی نظام تعینات کیے تھے۔ گزشتہ ایک ماہ کے اندر امریکا، مشرق وسطیٰ میں مرحلہ وار ڈھائی ہزار فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کرچکا ہے۔

USA

RAPTOR

F22

Qatar Airbase

KC-135

Al Udeid

Tabool ads will show in this div