افغان صدر اشرف غنی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

افغان صدر اشرف غني لاہور کي خوبصورت يادوں کو لے کر وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

افغان صدر نے آخری دن لاہور میں گزارا، جہاں ايئرپورٹ پر وزيراعلي پنجاب نے اشرف غني کا پرتپاک خيرمقدم کيا۔ افغان صدر وفد کے ہمراہ گورنر ہاوس پہنچے تو چوہدری سرور نے ان کا استقبال کيا۔ معزز مہمان کے اعزاز میں ظہرانہ بھي ديا گيا۔

افغان صدر نے لاہور میں جمعہ کی نماز ادا کي اور بعد ازاں بزنس فورم سے بھي خطاب کيا۔ گورنر پنجاب سے ملاقات ميں اشرف غني نے اپنے دورہ پاکستان کو کامياب قرار ديتے ہوئے نيک خواہشات کا اظہار کيا۔

دونوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاک افغان دوستی کا نیا باب شروع ہونا دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ اس موقع پر چوہدری سرور نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ دونوں ملک دہشت گردوں اور ان کے سہولتوں کاروں کا خاتمہ کریں۔

بعد ميں افغان وفد نے بادشاہي مسجد اور شاہي قلعے کا دورہ کيا، جب کہ مزار اقبال پر فاتحہ خواني کي۔ مصروف دن گزارنے کے بعد افغان صدر وطن واپس روانہ ہوگئے۔

ASHRAF GHANI

Governor Punjab

PM IMRAN KHAN

Afghanistani

Tabool ads will show in this div