کینسر،مرگی سے بچاؤ کی ادویات کيلئے معاون جین دریافت

Jun 28, 2019

پاکستانی نوجوان ڈاکٹر نے کینسر اور مرگی سے بچاؤ کی ادویات بنانے کا جین دریافت کرلیا، جرمنی سے پی ایچ ڈی کرنیوالے ڈاکٹر تجمل حسین کا ریسرچ آرٹیکل انٹرنیشنل سوئس جرنل میں شائع ہوا، چنیوٹ کے نوجوان ڈاکٹر نے اپنی ریسرچ کو کینسر سے وفات پانیوالی والدہ سے منسوب کیا ہے ۔

چنیوٹ کے ڈاکٹر تجمل حسین نے ايسا جين دريافت کيا ہے جس سے کینسر اور مرگی جیسی بیماریوں کیخلاف ادویات بنانے میں مدد ملے گی۔

ڈاکٹر تجمل حسین نے اپني تحقيق پر جرمنی کی ڈارٹمنڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کي ہے ۔

اپنی قابلیت سے یورپ سمیت پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنيوالے ڈاکٹر تجمل حسین کے والدین اور اساتذہ بہت خوش ہیں۔

ڈاکٹر تجمل حسین نے اپنی ریسرچ کو کینسر کے مرض سے وفات پانے والي والدہ سے منسوب کردیا، ان کا کہنا ہے کہ یہ ریسرچ فارماسوٹیکل کمپنیوں کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

HEALTH

CANCER

Pakistani Scientist

Tabool ads will show in this div