فطرت کا حسن، جذبات و احساسات کی لطافت پر مبنی خوبصورت فن پارے

پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں مصوری کی قومی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر کے فنکاروں نے فن پاروں میں حسین نظاروں سے تلخ حقائق تک سارے حالات کی لاجواب منظر کشی کی، کینوس پر ایسے رنگ بکھرے کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے ۔
اسلام آباد میں ہونے والی اس قومی نمائش میں فطرت کا حسن، جذبات و احساسات کی لطافت ، حقائق کی تلخی ، حالات کا جبر ، سماج کے ستم سے اصلاح کے راستوں تک زندگی کے ہر رنگ اور ہر پہلو کی کمال منظر کشی کی گئی۔
ایونٹ میں ملک کی 24 جامعات کے نوجوان طالبعلموں نے اپنے فن پارے پیش کئے۔ نوجوان مصوروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان میں اسناد ہی تقسیم نہیں کی گئیں بلکہ نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔
LIFE STYLE
تبولا
Tabool ads will show in this div