سال کا دوسرا سورج گرہن آج سے شروع ہوگا
دنیا بھر میں سال کا دوسرا سورج گرہن آج 2 اور 3 جولائی کے درميان ہوگا۔
محکمہ موسميات کے مطابق سورج گرہن شب 9 بج کر 55 منٹ پر 2 جولائی سے شروع ہوگا اور 3 جولائی دن 11 بج کر 51 منٹ پر سورج گرہن ختم ہو جائے گا۔
سال 2019 کا پورا سورج گرہن دن 11 بج کر 3 منٹ پر ہوگا۔
سورج گرہن پاکستان ميں نظر نہيں آئے گا بلکہ ارجنٹينا، چلي، جنوبي امريکا، برازيل اور ديگر ممالک ميں ديکھا جائے گا۔