انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوکر 160 روپے پر آگیا
انٹر بينک اور اوپن مارکيٹ ميں ڈالر مسلسل مہنگا ہونے کے بعد سستا ہوگيا ہے۔
فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بينک ميں ڈالر 4 روپے 5 پیسے سستا ہو کر 160 روپے پر آگيا جبکہ اوپن مارکيٹ ميں بھي ڈالر 1.50 روپے کم ہوکر 163 روپے کا ہوگیا۔
جمعرات 27 جون کو ڈالر 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 164 پر پہنچ گیا تھا جو کہ تاریخ کی بلند ترین سطح تھی۔
ڈالر مزید 4 روپے مہنگا، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں منفي کا رجحان ہے۔ 100 انڈيکس 270 سے زائد پوائنٹس کي کمي کے بعد 33 ہزار 510 کي سطح سے نيچے آگيا۔
واضح رہے کہ پاکستانی معیشت کو سہارا دینے کےلیے ورلڈ بینک 51 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا پیکج منظور کر چکا ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ تین ارب چالیس کروڑ ڈالر کا معاہدہ بھی ہوچکا ہے۔
مالی سال 20۔2019 کا بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے ملک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔