پرانی حلقہ بندیوں پر بلدیاتی الیکشن نہیں ہوسکتے، اپوزیشن سے بات کرینگے، نثار کھوڑو
اسٹاف رپورٹ
کراچی : سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 2001ء کی حلقہ بندیوں پر بلدیاتی الیکشن نہیں ہوسکتے، اپوزیشن سے بات کریں گے کہ وہ عوام سے بلدیاتی انتخابات کا حق کیوں چھین رہی ہیں۔
سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 2001ء کا بلدیاتی نظام اسمبلی ختم کرچکی ہے، اس لئے پرانی حلقہ بندیوں پر الیکشن نہیں ہوسکتے، حلقہ بندیوں سے متعلق ابہام دور کرنے کیلئے الیکشن کمیشن آگے آئے۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سے بات کرینگے کہ وہ انتخابات میں رکاوٹیں کیوں ڈال رہے ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فوج کو براہ راست مخاطب کرکے ایک اور غداری کے مرتکب ہورہے ہیں، حکومت اور پارلیمنٹ سپریم ہے، آئین سے ماوریٰ کوئی بھی اقدام غداری کے زمرے میں ہی آتا ہے۔ سماء