کراچی میں آج شام بوندا باندی کی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج 28 جون کی شام ہلکی بوندا باندی کی پیش گوئی کر دی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سندھ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم ابر آلود اور درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی کراچی میں بوندا باندی کی پیشگوئی
شہر میں ہوائیں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
گزشتہ روز بھی کراچی میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات جولائی کے پہلے ہفتے کے بعد سے مون سون بارشوں کی پیشگوئی بھی کر چکا ہے۔