ورلڈ کپ : بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 125 رنز سے شکست دیدی
ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 125 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی، محمد شامی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویرات کوہلی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ورلڈ کپ 2019ء کے میچ میں بھارت کے 269 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈین ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوگیا، سنیل ایمبرس 31 اور نکولس پورن 28 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے، کیریبین ٹیم کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارت کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف
کرس گیل 6، شائے ہوپ 5، شمرون ہیٹمائر 18، جیسن ہولڈر 6، کارلوس بریتھویٹ ایک، فیبیان ایلن صفر، شیلڈن کوٹریل 10 اور اوشین تھوماس 6 رنز پر آؤٹ ہوئے، کیمار روچ 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 16 رنز دے کر 4، بومرا نے 9 اور چہل نے 39 رنز دے کر 2، 2 جبکہ پانڈیا اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارتی کپتان روہت شرما کو 72 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بھارتی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر آگئی، افغانستان اور جنوبی افریقا کے بعد ویسٹ انڈین ٹیم بھی عالمی کپ سے باہر ہوگئی۔