پنجاب میں بلدیاتی امیدواروں کا 31 جنوری کو انتخابات کرانے کا مطالبہ

اسٹاف رپورٹ


لاہور : لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد بلدیاتی انتخاب وقت پر ہوتے نظر نہیں آتے، ایسے میں الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار مایوس ہیں، ان کا مطالبہ ہے کہ انتخابات 31 جنوری کو ہی کرائے جائیں۔


پنجاب میں  بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے  بھرپور انتخابی مہم شروع کررکھی تھی، ہر طرف پوسٹرز، بینرز اور فلیکسوں کی بہار دکھائی دے رہی تھی لیکن لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے موجودہ حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دینے کے بعد امیدواروں کی امیدوں پر اوس پڑگئی ، کہتے ہیں عوامی مسائل کے حل کیلئے انتخابات مقررہ وقت پر ہی ہونے چاہیں۔


دوسری جانب حکومت مخالف امیدوار ہیں جنکا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ میں درخواست حکومت نے دائر کروائی تھی تاکہ الیکشن تاخیر کا شکار ہوں اور اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہ ہوسکیں۔


امیدواروں کے ایک دوسرے سے  گلے شکوے اپنی جگلہ لیکن سب کی خواہش یہی ہے کہ انتخابات 31 جنوری کو شیڈول کے مطابق ہی  ہی ہوں۔ سماء

میں

کا

کو

transport

lost

warrant

Tabool ads will show in this div