کراچی والے گٹر کا پانی پی رہے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ لاعلم

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/06/Intezamia-Be-Basi-Khi-Pkg-27-06.mp4"][/video]

کراچي ميں گٹر کا پاني بيچا جا رہا ہے شہريوں کي زندگي سے کھيلا جا رہا ہے ليکن ايم ڈي واٹر بورڈ کو کچھ خبر ہي نہيں، چيئرمين ضلع وسطي ريحان ہاشمي نے زہر بيچنے والي مافيا کے خلاف کارروائي پر بے بسي ظاہر کر دي۔

گجر نالے کے اطراف ميں تيزي سے گھروں کو کرائے پر ليکر بورنگ کے زريعے روزانہ لاکھوں روپے کا مضرِ صحت پاني انڈسٹريزکو بيچا جارہا ہے۔

کراچي والوں کو زہر بيچا جارہا ہے اور انتظاميہ ہے کہ جسے کچھ پتہ ہي نہيں، ايم ڈي واٹر بورڈ اسد اللہ خان گجر نالے سے مضرِ صحت پاني کي غير قانوني کشيد سے لا علم نکلے۔

تاہم سماء نے جب اس معاملے سے پردہ اٹھايا تو ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان کا کہنا تھا کہ گجر نالے سے پانی کی کشید کا لائسنس ایشو نہیں کیا، گجر نالے سے پانی نکالنے کے کیے کوئی درخواست نہیں ملی، کوئی پانی نکالنے کے لیے مکان دے رہا ہے تو میں ذمہ دار نہیں۔

ايسا نہيں کہ کسي کو اس گھناونے کاروبار کا علم نہيں ہے ضلعي انتظاميہ کو سب معلوم ہے مگر وہ انڈسٹريز کے لئے کام کرنے والي مافيا کے سامنے بے بس ہے

چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی کہتے ہیں کہ انڈسٹریل مقاصد کے لیے مافیا کام کر رہا ہے، کچرا ختم نہیں کر سکتے، مافیا سے کیسے لڑیں، واٹر کمیشن کو نشاندہی کر چکے ہیں۔

sewerage water

Tabool ads will show in this div