ورلڈ کپ : بھارت کا ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 269 رنز کا ہدف دیا ہے، کوہلی اور دھونی نے نصف سنچریاں اسکور کیں، کیمار روچ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ورلڈ کپ 2019ء کے مانچسٹر میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں موجودہ اور سابق کپتان کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔

بھارتی اوپنر روہت شرما ابتدائی میچوں میں شاندار پرفارمنس کر کے بعد ایک بار پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام ہوگئے، وہ 18 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کے ایل راہول 48، وجے شنکر 14 اور کیدار جادھو 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کپتان ویرات کوہلی 72 رنز بنا کر وکٹ دے بیٹھے، سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ہاردک پانڈیا کے ساتھ مل کر 70 رنز کی شراکت قائم کی، پانڈیا 38 گیندوں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دھونی نے ناقابل شکست 56 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل ہیں، محمد شامی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے 36 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیسن ہولڈر نے 33 رنز اور کوٹریل نے 50 رنز دے کر 2، 2 شکار کئے۔

ENGLAND

West Indies

world cup 2019

CWC2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div