روزے پورے کیے بغیر عید منانے پر پختونخوا حکومت سے جواب طلب

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں روزے پورے کیے بغیر عید کا اعلان کرنے پر صوبائی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے پہلا روزہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ رکھا جبکہ عید مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے ساتھ منائی جس پر پشاور کے ایک شہری نے حکومت کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی حکومت نے 28 روزے رکھ کر عید کا اعلان کیا جس کے باعث لوگوں کے روزے پورے نہ ہوسکے۔

درخواست کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ لگتا ہے صوبائی وزیرنے گرمی کے باعث عید کا اعلان کیا۔ عدالت عالیہ نے یہ بھی استفسار کیا کہ کیا وفاقی وزیر انفارمیشن ٹینکالوجی اتنے ایکسپرٹ ہیں کہ اسلامی کیلنڈر جاری کرسکیں۔

پشاورہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ اورگورنر خیبرپختونخوا کو کیس میں فریق بنانے پر درخواست گزار سے جواب طلب کرلیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے پہلے ہی اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کفارہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Peshawar High Court

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div