ڈالر مزید 4 روپے مہنگا، امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا، دو روز کے دوران قیمت 6 روپے 70 پیسے بڑھ گئی، جس کے بعد امریکی کرنسی ریکارڈ 164 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر دو روز کے دوران 6 روپے 75 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ڈالر کی قدر پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، دوست ممالک سے قرض اور امدادی پیکیجز کے باوجود غیر ملکی کرنسی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ رکنے میں نہیں آرہا، اگست 2018ء کے بعد سے اب تک ڈالر کی قیمت میں 41 روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

یہ بھی دیکھیں : اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، آج کے کرنسی ریٹ

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آج (جمعرات کو) بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد اس کی قیمت خرید 163.5 روپے جبکہ قیمت فروخت 164 روپے تک پہنچ گئی۔

مزید جانیے : انٹر بینک میں ڈالر 160 روپے تک پہنچ گیا

اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کی قدر میں کمی کا رجحان رہا، ڈالر 2 روپے 25  پیسے مہنگا ہونے کے بعد 164 روپے 25 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔

روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، ڈالر، یورو، پاؤنڈ، ریال، درہم سمیت دیگر کرنسیوں کے نرخ یہ رہے۔

USA

RIYAL

OPEN MARKET

Pound

Dirham

Inter bank

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div