جامعہ پنجاب میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم، پانچ طلبہ زخمی
ملک کی سب سے بڑی درسگاہ پنجاب يونيورسٹي ميں دو طلبہ تنظيموں کے درميان تصادم کے نتيجے ميں کم از کم پانچ طلبہ زخمي ہوگئے۔
لاہور کي پنجاب يونيورسٹي ميں اسلامي جمعيت طلبہ اور پنجابي اسٹوڈنٹ کونسل کے درميان تصادم کا واقعہ ہوسٹل نمبر 18 ميں پيش آيا۔
تنظيموں کے درميان تصادم کا واقعہ پنجابي اسٹوڈنٹ کونسل کےغير متعلقہ شخص کے پنجاب يونيورسٹي ميں آنے کے باعث پيش آيا۔ جمعيت نےغير متعلقہ شخص پر يونيورسٹي آنے پر اعتراض کيا تھا جس کے بعد طلبا ايک دوسرے پر حملہ آور ہوگئے جس کے نتيجے ميں پانچ طلبہ زخمي ہوگئے ہيں۔
ترجمان پنجاب يونيورسٹي کے مطابق پوليس اور يونيورسٹي سيکيورٹي اہلکاروں نے دونوں گروپوں کے درميان بيچ بچاو کرايا جبکہ شرپسند عناصر کيخلاف اندراج مقدمہ کے ليے تھانہ مسلم ٹاون ميں درخواست دے دي گئي ہے۔