لورالائی میں پولیس لائنز پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ درج

Jun 27, 2019

لورالائی میں پولیس لائنز پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

بدھ کو پولیس لائنز لورالائی پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف پولیس لائن آفیسر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں دہشتگردی،قتل اور ایکسپلوزیو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

لورالائی میں پولیس لائن پرحملہ، 3 دہشتگرد ہلاک، اہلکارشہید

گذشتہ روز لورالائی پولیس لائنز پر تین دہشتگردوں نے حملہ کیا جسے مرکزی گیٹ پر تعینات اہلکاروں نے ناکام بنادیا ، تاہم حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہوگئے تھے۔

 

Loralai Attack

Terrorism in Baluchistan

Tabool ads will show in this div