ذہین طاہرہ کی طبیعت بدستور تشویش ناک، سی سی یو میں منتقل

پاکستان کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کی طبیعت میں تاحال تشویش ناک ہے ،انھیں آئی سی یو سے سی سی یو وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

کراچی میں زیرعلاج نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کو دل کے عارضے کے باعث آغا خان اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ تین روز تک ذہين طاہرہ کو آئي سي يو میں رکھا گیا تاہم اب انھیں سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

ذہین طاہرہ کے بیٹے نے بتایا ہے کہ بدھ کی رات والدہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی تاہم ان کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان اسپتال کے مطابق ذہين طاہرہ کي طبيعت میں زيادہ عمر کے باعث ريکوری ميں وقت لگ رہا ہے۔

zaheen tahira

Aga Khan Hospital

Tabool ads will show in this div