پاکستان آمد پر افغان صدر اشرف غنی کے اعزاز میں گارڈ آف آنر

Jun 27, 2019
فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی
[caption id="attachment_1591182" align="alignnone" width="680"] فوٹو: پی آئی ڈی[/caption]

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی احمدزئی کی پاکستان آمد پر انکے اعزاز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے نورخان ایئر بیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ پاکستان پہنچنے پر معزز مہمان کو نورخان ایئر بیس پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے افغان صدر اشرف غنی کی ملاقات ہوئی جس میں مواصلات، توانائی، ثقافت اور عوامی روابط بہتر بنانے پر خصوصی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیلیفونک گفتگو: وزیراعظم نے افغان صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغان صدر دورہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ پڑوسي ملک کے اعلیٰ سطح وفد میں وزراء، بزنس مین، مشیر اور سینئیر حکام شامل ہیں۔

اشرف غنی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ دونوں ملکوں کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

افغان صدر کی عمران خان کو انتخابات ميں کاميابی پر مبارکباد

پاک افغان مذاکرات میں مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر بات ہوگی۔ تجارت، معیشت، سیاست، امن کی صورتحال، تعلیم سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

افغان صدر لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں اشرف غنی بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔

ASHRAF GHANI

pakistan visit

AFGHAN PRESIDENT

Tabool ads will show in this div