ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ کا شاندار کم بیک، پاکستان کو جیت کیلئے 238 رنز کا ہدف

ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ نے 5 وکٹیں گرنے کے بعد شاندار کم بیک کیا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا ڈالے، کولن ڈی گرانڈہوم اور جیمز نیشم کے درمیان 132 رنز کی شاندار شراکت قائم ہوئی، دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں، شاہین شاہ آفریدی نے 3 شکار کئے۔

ورلڈ کپ 2019ء کے اہم ترین میچ میں پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ابتداء میں خراب ثابت ہوا اور شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ کے باعث محض 83 رنز پر کپتان سمیت کیویز کے 5 بلے باز پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر جیمز نیشم اور کولن ڈی گرانڈہوم کے درمیان شاندار پارٹنر شپ بنی، 32 ویں اوور میں 100 رنز تک پہنچنے والی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنا ڈالے۔

ورلڈکپ،نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ

مارٹن گپٹل 5، کولن منرو 12، کین ولیم سن 41، روز ٹیلر 3 اور ٹام لیتھم ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے، کولن ڈی گرانڈہوم 71 گیندوں پر 61 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

جیمز نیشم نے 112 گیندوں پر 97 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے، مچل سینٹنر 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، محمد عامر اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا، محمد حفیظ، عماد وسیم اور وہاب ریاض کوئی شکار نہ کرسکے۔

یہ بھی پڑھیں : پرستار کی جانب سے نازیبا الفاظ سننے پرغصہ آیا،خاموشی کو ترجیح دی،سرفراز

نیوزی لینڈ اب تک میگا ایونٹ میں ناقابل شکست ہے، پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے میچ جیتنا ضروری ہے۔

world cup 2019

CWC2019

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div