پرستار کی جانب سے نازیبا الفاظ سننے پرغصہ آیا،خاموشی کو ترجیح دی،سرفراز

قومی کرکٹ ٹيم کے کپتان سرفرازاحمد کا کہنا ہے کہ بھارت کيخلاف شکست کے بعد پورا ہفتہ بہت مشکل سے گزرا، شاپنگ مال ميں ايک پرستار نے نامناسب الفاظ کہے تو بہت غصہ آيا ليکن اسے جواب دينا مناسب نہيں سمجھا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل آئی سی سی ٹویٹر ہینڈل پر مختصر ویڈیو میں کپتان سرفراز احمد نے بتایا کہ بھارت سے شکست کے بعد مشکل لمحہ تھا تاہم پبلک نے اچھی طرح سپورٹ کیا۔
سرفراز نے مزید بتایا کہ جب ویڈیو آئی اور ہوٹل گيا تو کمرے ميں اہليہ بھي ويڈيو ديکھ کر رو رہي تھيں، اہليہ کو بڑی مشکل سے سمجھايا اور مضبوط رہنے کا مشورہ دیا۔
انھوں نے مزید بتایا کہ ویڈیو اور نازیبا کلمات والے شخص پر غصہ بہت آیا تھا،مگر خاموش رہنا بہتر سمجھا۔
?? captain @SarfarazA_54, in a disarmingly honest chat with our insider @ZAbbasOfficial, admits that fan reactions after the loss to India hurt him, but thanks those who stood by him and his team.#WeHaveWeWill pic.twitter.com/f6Q8yBeBgu
— ICC (@ICC) June 26, 2019