ورلڈکپ،نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
برمنگھم میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
برمنگھم میں گذشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ گراونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس مقررہ وقت پر نہ ہوسکا۔ امپائر کی جانب سے گراونڈ کا 2 بار معائنہ کیا گیا اور میچ ایک گھنٹے تاخیر سے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا۔
کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگر ٹاس جیتتے تو بیٹنگ کرتے،موسم پر ہمارا اختیار نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے کم ہدف تک محدود رکھنے کی کوشش کریں گے۔ محمد عامر سے متعلق انھوں نے کہا کہ اہم بالر کا فارم میں آنا اچھی بات ہے، دیگر بالرز بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ کپتان سرفراز نے کہا کہ کیچز چھوڑنے پر تشویش تھی،امید ہے کہ اچھی فیلڈنگ یونٹ کے طور پر سامنے آئیں گے۔ کپتان نے پرعزم انداز میں کہا کہ راونڈ رابن کے مزید میچز جیتنے کی کوشش کریں گے اور اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان نے اپنی اس ٹیم کو برقرار رکھا ہے جس نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی۔
برمنگھم میں پاک نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار
ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ اس وقت میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ہوگا کیونکہ دوسری صورت میں کیویز فائنل فور میں حتمی جگہ بنا لیں گے۔
ورلڈکپ میں پاکستان کے تینوں میچز میں محمد عامر کی کارکردگی اہم ہوگی
ریکارڈ کے مطابق ورلڈ کپ میں اب تک نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے ۔ دونوں ٹیمیں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے گرین شرٹس نے 6 جبکہ کیویز نے 2 بار میدان مارا ہے۔
ورلڈ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پرتاحال نیوزی لینڈ کا پہلا اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔
قومی ٹیم کےبعد بالنگ کوچ اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر ذاتی حملے نہیں ہونے چاہئیں، ہرمیچ کو فائنل سمجھ کر کھیل رہےہیں۔ نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم ہے لیکن ہر ٹیم پر ایک برا دن آتاہے اور امید ہے کہ آج پاکستان اچھا کھیلےگا۔
The delayed start at Edgbaston hasn't taken away any of the energy from the Pakistan fans!#CWC19 | #NZvPAK | #WeHaveWeWill pic.twitter.com/73H7t29JoG
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 26, 2019
Positive news coming out of Birmingham! As long as there is no more rain, the toss will take place at 11am local time, with play scheduled to start half an hour later.#CWC19 | #NZvPAK pic.twitter.com/QhiQso0qlT
— Cricket World Cup (@cricketworldcup) June 26, 2019
?? captain @SarfarazA_54, in a disarmingly honest chat with our insider @ZAbbasOfficial, admits that fan reactions after the loss to India hurt him, but thanks those who stood by him and his team.#WeHaveWeWill pic.twitter.com/f6Q8yBeBgu
— ICC (@ICC) June 26, 2019