برمنگھم میں پاک نیوزی لینڈ میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار

 

برمنگھم میں بارش کے باعث پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ تاخیر کا شکار ہے۔

برمنگھم میں گذشتہ روز سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ گراونڈ گیلا ہونے کی وجہ سے ٹاس مقررہ وقت پر نہ ہوسکا۔ امپائر کی جانب سے گراونڈ کا پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے معائنہ کیا جائے گا۔

ورلڈ کپ میں اب تک ناقابل شکست رہنے والی نیوزی لینڈ اس وقت میگا ایونٹ کی مضبوط ترین ٹیم ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستانی ٹیم کو آج کا میچ جیتنا ہوگا کیونکہ دوسری صورت میں کیویز فائنل فور میں حتمی جگہ بنا لیں گے۔

ورلڈکپ میں پاکستان کے تینوں میچز میں محمد عامر کی کارکردگی اہم ہوگی

ریکارڈ کے مطابق ورلڈ کپ میں اب تک نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان کا پلڑا بھاری رہا ہے ۔ دونوں ٹیمیں 8 بار مدمقابل آچکی ہیں جن میں سے گرین شرٹس نے 6 جبکہ کیویز نے 2 بار میدان مارا ہے۔ورلڈ کپ میں پوائنٹس ٹیبل پرتاحال نیوزی لینڈ کا پہلا اور پاکستان کا ساتواں نمبر ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ

قومی ٹیم کےبعد بالنگ کوچ اظہرمحمود کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں پر ذاتی حملے نہیں ہونے چاہئیں، ہرمیچ کو فائنل سمجھ کر کھیل رہےہیں۔ نیوزی لینڈ مضبوط ٹیم ہے لیکن ہر ٹیم پر ایک برا دن آتاہے اور امید ہے کہ آج پاکستان اچھا کھیلےگا

ENGLAND

Tabool ads will show in this div