اپوزیشن کی کُل جماعتی کانفرنس آج ہورہی ہے

اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج بروز بدھ اسلام آباد میں ہوگی، پیپلز پارٹی کا پانچ جبکہ نون لیگ کا دس رکنی وفد شرکت کرے گا۔

اپوزیشن نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے بلائی گئی کل جماعتی کانفرنس آج اسلام آباد میں ہوگی۔ پیپلز پارٹی کا پانچ رکنی وفد اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرے گاجس کا فیصلہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کے اجلاس میں ہوا۔

پیپلزپارٹی کے وفد میں یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، نیئر بخاری، شیری رحمن اور فرحت اللہ بابر اے پی سی میں شریک ہوں گے۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل پیپلز پارٹی کا پارلیمانی پارٹی اجلاس بھی بلا لیا گیا ہے ۔ بلاول بھٹو کے اے پی سی میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارلیمانی پارٹی کرے گی۔

مسلم لیگ نون کی جانب سے10  رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا، میاں شہباز شریف اور مریم نواز لیگی وفد کی قیادت کریں گے۔ وفد میں راجہ ظفر الحق، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال شامل ہوں گے۔ لیگی وفد میں چاروں صوبوں کے صدور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ امیر مقام،عبدالقادر بلوچ،شاہ محمد شاہ اور رانا ثناء اللہ بھی اے پی سی میں شرکت کرنے والے لیگی وفد کا حصہ ہوں گے۔

APC

BILAWAL BHUTTO

MARYAM NAWAZ

all parties conference

Tabool ads will show in this div