سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، نرخ نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

Jun 24, 2019

مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی تولہ سونا مزید 600 روپے اضافے سے 79 ہزار 200 روپے جبکہ فی اونس سونا مزید 8 ڈالر مہنگا ہوکر 1408 ڈالر کا ہوگیا۔

کراچی صراف ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونا مزید 600 روپے فی تولہ اضافے سے 79 ہزار 200 روپے کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہونے کے بعد 67 ہزار 901 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید 8 ڈالر فی اونس بڑھ گئی، جس کے بعد بین الاقوامی سطح پر سونے کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح 1408 ڈالر پر پہنچ گئے۔

پانچ روز کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3700 روپے اور 10 گرام سونا 3 ہزار 181 روپے مہنگا ہوچکا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کے نرخ بھی 66 ڈالر بڑھ چکے ہیں۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 910 روپے جبکہ 10 گرام 780 روپے میں فروخت ہورہی ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 15.38 ڈالر ہوگئی۔

KSJA

Karachi Saraf Association

Todays Rate

Tabool ads will show in this div