خواجہ آصف کی وزیراعظم سے ملاقات، پرویز مشرف سے متعلق گفتگو

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی  اور پرویز مشرف کی بیماری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔


اسلام آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک میں علاج معالجے کی تمام سہولتیں موجود ہیں، پرویز مشرف کے بیرون ملک علاج کی باتیں سمجھ سے بالاتر ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں اتفاق کیا گیا کہ پرویز مشرف کی میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں خصوصی عدالت ہی فیصلہ کرے گی کہ انہیں علاج کیلئے بیرون ملک بھیجا جائے یا نہیں۔ سماء

کی

سے

eid

helps

Tabool ads will show in this div