اداکارہ انجمن نے دوسری شادی کرلی

ماضی کی معروف اداکارہ انجمن نے 64 سال کی عمر میں اداکار و پروڈیوسر وسیم عرف لکی علی کے ساتھ دوسری شادی کرلی۔

انجمن کی پہلی شادی انکم ٹیکس کمشنر مبین ملک سے ہوئی تھی جس کے بعد وہ برطانیہ چلی گئیں تھی جن سے ان کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہوئی مگر 6 سال قبل ان کے شوہر کو لاہور میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد وہ برطانیہ سے لوٹ کر لاہور آئیں اور یہاں رہنے لگیں۔

اداکارہ انجمن نے دوسری شادی انتہائی سادگی سے کی ہے۔ ان کے شوہر وسیم عرف لکی علی پیشے کے لحاظ سے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسر ہیں۔ شادی کی تصاویر بھی منظرعام پر آگئیں ہیں جس میں وہ عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔

انجمن کا کہنا ہے کہ وہ بہت خوش ہیں اور شوہر نے ایک گھر اور گاڑی تحفے میں دی ہے۔

اداکارہ نے 20 سالہ فلمی کیریئر میں 300 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں میں مختلف کردار نبھائے۔ انہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا۔ اداکار سلطان راہی کے ساتھ ان کی جوڑی سب سے کامیاب جوڑی تصور کی جاتی تھی۔

LIFE STYLE

Anjuman

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div