بھارتی کپتان ویرات کوہلی پر جرمانہ عائد

Jun 23, 2019
 

افغانستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ میں امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنا ویرات کوہلی کو مہنگا پڑگیا۔ میچ ریفری نے ان پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا ہے۔

بھارت اور افغانستان کے درمیان ہفتے کو ساوتھ ہیمٹن میں ورلڈ کپ کا میچ کھیلا گیا۔ افغانستان کی بیٹنگ کے دوران بھارتی کپتان کئی مواقعوں پر جذباتی ہوگئے۔ انھوں نے امپائر علیم ڈار کے فیصلے پر بھی اعتراض کیا۔

آئی سی سی میچ ریفری نے ویرات کوہلی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔ بھارتی کپتان پر آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈیکٹ کی شق نمبر دو اعشاریہ ایک کی خلاف ورزی پر جرمانہ لگایا گیا۔

واضح رہے کہ افغانستان کو بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔

Tabool ads will show in this div